ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں 2 ہلاکتیں، 76 زخمی

اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں 2 ہلاکتیں، 76 زخمی

Thu, 03 Oct 2024 17:28:31    S.O. News Service

بیروت، 3/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)لبنان کی وزارت صحت نے آج اعلان کیا کہ بیروت کے مضافاتی علاقے میں اسرائیل کے متعدد فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دیگر 76 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے علاقے میں شدید تشویش کا باعث بن رہے ہیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے آج بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹرس کو نشانہ بنایا۔ سلسلہ وار دھماکوں میں کئی عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں اور سیاہ دھویں کے بادل اُٹھنے لگے۔

لبنانی دارالحکومت میں گزشتہ ایک سال کے دوران کئے گئے یہ سب سے بڑے دھماکے تھے۔ اسرائیل کے تین بڑے ٹی وی چینلوں نے کہا کہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں کئے گئے حملوں میں حزب اللہ کے لیڈر حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا گیا۔ ان اطلاعات کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی اور فوج نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

بتایا جاتا ہے کہ حملوں کے وقت حسن نصراللہ ہیڈکوارٹرس میں موجود تھے لیکن وہ محفوظ رہے۔ حزب اللہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نصراللہ محفوظ مقام پر خیریت سے ہیں۔


Share: